اودہم پور//نیشنل پینتھرز پارٹی کے صد ربلونت سنگھ منکوٹیا نے ریاستی سرکار کو دریائے توی سے ڈمپنگ ہپوائنٹ منتقل کرنے کی تنبہیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے شہر کو سپلائی کئے جانے والے آلودہ پانی کے خلاف 20مئی کو کھیری ،جکھانی ،جہاں پر شہر کو پانی کی سپلائی کی جاتی ہے اور جہاں شہر کا تمام کوڈا کرکٹ جمع کیا جاتا ہے ،پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتہ کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے اختیار کی گئی خاموشی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بہت بار اس سلسلہ میں احتجاج بھی کیا گیااور حکام کو میمورنڈم بھی پیش کئے گئے ،یہاں تک کہ گُذشتہ ہفتہ پینتھرز پارٹی کے تمام کونسلوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایم سی یو کے صدر کو بھی ایک میمورنڈم دیکر کوڈا کرکٹ اکٹھا کرنے کی جگہ منتقل کرنے کی گُذارش کی لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں کُچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ اس جگہ پر گُذشتہ چار برسوں سے تمام کوڈا کرکٹ بشمول مدرہ جانور بھی پھینکے جا رہے ہیں ،جس سے پانی کافی آلودہ ہو جاتا ہے اور متعدد بیماریاں پھیلتی ہیں۔کونسلر سامنک بھسین ، ضلع نائب صدر سنیل گوڈا، صبائی یوتھ نائب صدر رفیق چنڈیل اور جتیندر شرما بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔