عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری میں منور گالا کے مکینوں نے علاقے میں پانی کے بحران پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور راجوری سے کوٹرنکا تک سڑک بلاک کردی۔گاؤں کے لوگ منور گالا میں مرکزی سڑک پر جمع ہوئے اور جل شکتی محکمہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے اسے بلاک کردیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں پانی کا بحران ہے جس سے لوگوں کی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور ہر کسی کو پانی لانے کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔انہوں نے محکمہ جل شکتی کے فیلڈ اسٹاف کے خلاف کارروائی کرنے اور علاقے میں پانی کی باقاعدہ اور مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔بعد میں پولس ٹیموں اور جل شکتی محکمہ کے عہدیداروں نے مظاہرین سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ عوام کی ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی مناسب رہے گی۔اس یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔