سرینگر // محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر الطاف اعجاز اندرابی نے کہا کہ پٹل باغ پانپور میں 65 ہیکٹر اراضی پر مٹر کی بوائی کا کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 65ہیکٹر اراضی اس علاقے میں مٹر کی کاشت کے تحت لائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ جدید ٹکنالجی کا استعمال کریں اور اس کیلئے محکمہ ان کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گا ۔اندرابی نے کہا کہ محکمہ خواہش مند کاشتکاروں کو برائے نام چارجز پر فریج وین فراہم کر رہا ہے، تاکہ کاشتکار اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کاشتکاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعدہ بند ہے ۔ڈائریکٹر نے اس دوران گاؤں میں بور ویل کی تعمیر پر جاری کام کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں تاکہ گاؤں کو آبپاشی کی سہولت فراہم ہو سکے ۔ان کے ہمراہ پلانٹ پروٹیکشن آفیسر کشمیر للت کمار ، چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ محمد قاسم گنائی کے علاوہ محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔