سرینگر// پانپور علاقے میں جمعرات کو ایک فوجی نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔حکام نے بتایا کہ چندہار پانپورعلاقے میں فوج کے ایک سپاہی نے جمعرات کی صبح اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی ماردی۔حکام نے بتایا”پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور فوجی کی جانب سے انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں”، ۔