سرینگر // پانپور میں بارودی شل پھٹنے سے ایک مزدور زخمی ہوا۔جان محمد ساکن لتہ پورہ ای ڈی آئی بلڈنگ میں کام کررہا تھا جس کے دوران ایک بارودی شل پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ اسے فوری طور پر پانپور اسپتال میں داخل کیا گیا۔مذکورہ بلڈنگ میںستمبر2016کو جنگجوئوں اور فوج میں جھڑپ ہوئی تھی جس کے دوران یہ شل پھٹنے سے رہ گیا اور مہینوں بعد پھٹ گیا۔