عظمیٰ نیوزسروس
ترال// پانپور کے مضافات میںریچھ کے حملے میں ایک60سالہ شہری لقمہ اجل بن گیا ہے۔ گوجر بستی بب سیر پانپور میں پیر کے روز ریچھ نے ایک60سالہ شہری نظام الدین ولد عبد اللہ خالو پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مذکورہ شہری موقعے پر ہی ہلاک ہوا ۔لوگوں نے یہ بتایا یہ واقعہ بعد سہ پہر پیش آیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔