پانپور//پانپور میںبدھ کی صبح ایک تیز رفتار بس نے سترہ سالہ طالبہ کو کچل دیا جو موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گئی ۔ اس واقعے کی خبر پھیلتے ہی ہائر سکنڈری سکول میں کہرام مچ گیا ۔قصبہ پانپور کے کدل بل علاقے میں کل صبح ساڑے 10 بجے کے قریب اننت ناگ سے سرینگر کی طرف آرہی ایک ویڈیو کوچ بس زیر نمبر JKO2N-3107نے گیارہویں جماعت میں زیر تعلیم ایک طالبہ آبرو حمید دختر عبد الحمید ڈار ساکنہ سانبورہ زیر رول نمبر514کو ٹکر مار کر بری طرح زخمی کر دیا جس کو اگر چہ مقامی لوگوں اور پولیس نے ہسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم اس نے زبردست چوٹ لگنے کی وجہ سے موقعے پر ہی دم توڈ دیا جس کے ساتھ ہی کدل بل علاقے میں زبردست افرا تفری مچ گئی اور لوگ ہاتھ ملتے رہے ۔