اونتی پورہ//پولیس نے گزشتہ شام پانپور علاقے میں تین نوجوانوںکو فورسز اہلکار سے اسلحہ چھینے سے قبل ہی ایک پسٹل سمیت گرفتاری کا دعوی کیا ہے ایس ایس پی اونتی پورہ محمد ذاہد ملک نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میںدعوی کیا ہے کہ پولیس فوج اور آر می نے بدھ کوبعد دوپہر ای ڈی آئی پانپور کے نذدیک ایک کالے رنگ کے پلسر موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوںکو روک کر انکی تلاشی لی ۔تلاشی کی دوران نوجوانوں سے ایک چینی ساخت کا پستول برآمد کیاگیا جہاںتفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار نوجوان جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں جن میں شوپیان،پلوامہ ،سرینگر علاقوں میں پہلے ہی فورسز اہلکاروں پر حملہ کر نے کیلئے نکلے تھے تاہم مذکورہ مقامات پر انہیں کسی بھی جگہ مواقع ہاتھ نہ آنے کے بعد پانپور علاقے میں ایک کوشش کی جسکو فورسز نے ناکام بنا کر ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں اشفاق احمد ساکنہ نکس پلوامہ سرغنہ ہے جبکہ باقی دو نوجوانوں کے ملوث ہونے کے بارے میں تحقیقات جاری ہے ۔ایس ایس پی نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے اسی دوران یس پی نے لام ترال کی آپریشن کو بہت بڑی کامیابی قرار دیکر کہا کہ اس جھڑپ میںمسعود اظہر کا قریبی ساتھی بھی مارا گیا ہے ۔