سرینگر//سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین پانپور علاقے میں ہوئی ایک جھڑپ کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
یہ جھڑپ پانپور کے میج نامی گاﺅں میں جمعرات کی صبح ہوئی جہاں سیکورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ اس آپریشن میں میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے جس کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور میج گاﺅں کو محاصرے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران اُن کا جنگجوﺅں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا اور جھڑپ جھڑ گئی۔