پانپور//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے اہتمام سے پانپور میں والی بال ٹورنا منٹ منعقد ہوا جس میں متعدد ٹیموں نے شرکت کی۔ٹورنا منٹ کا آخری مقابلہ بارسو اور لتہ پورہ کے درمیان کھیلا گیا جس کے دوران بارسو نے بہتر ین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو اپنے نام کر دیا۔ مہمان خصوصی تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے کھیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سکول ٹیموں کے کپتانوں میں کھیل کھود کا سامان فراہم کیا۔