کنگن//وسطی ضلع گاندر بل میںپاندچھ کا ایک نوجوان نہانے کے دوران پاور کنال میں غرقآب ہوگیا ۔یہ حادثہ گذشتہ شام گنڈ میں پیش آیا جہاں پاندچھ گاندر بل کا 19سالہ محمد سلیم خان پاور کنال میں گرنے کے بعد لاپتہ ہوگیا۔
ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ میر عبدالرشید نے کشمی عظمیٰ کوبتایا کہ 19 سالہ محمد سالم خان ولد عبدالمجید خان سوموار کے روز اپنے دوستوں کے ہمراہ سیرو تفریح کے لئے سونہ مرگ جارہاتھا۔ مذکورہ نوجوان گنڈکے مقام پر پاور کنال میں نہانے کے دوران غرق آب ہوگیا۔
ایس ایچ او گنڈ کے مطابق اطلاع ملتے ہی غرقآب نوجوان کی تلاش شروع کردی گئی لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاور کنال کے کنارے پر لڑکے کے کچھ کپڑے بر آمد ہوئے ہیں۔