سرینگر// ریاستی پولیس کی سی آئی ڈی ونگ نے پاسپورٹ حاصل کرنے والے اُمیدواروں کو ویریفکیشن کی تفصیلات بہم پہنچانے کی خاطر ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا ہے۔ مذکورہ سروس کے مطابق اب اُمیدواروں کو دفتروں کے چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے ہی اپنی پاسپورٹ ویریفکیشن کی مکمل جانکاری حاصل ہوگی۔کے این ایس کے مطابق جموں کشمیر پولیس کی سی آئی ڈی ونگ نے سنیچر کو پاسپورٹ حاصل کرنے کے خواہشمند اُمیدواروں کی درخواستوں کی ویریفکیشن کی جانکاری دفتر کے بار بار چکر لگانے کے بجائے اب موبائل پر ایس ایم ایس کے ذیریعے فراہم کرنے کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (سی آئی ڈی) جموں کشمیر نے سنیچر کو سروس کا سرینگر کے سی ائی ڈی آفس میں افتتاح کیا ۔جموں کشمیر پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے ’’اے جی میراے ڈی جی پی سی آئی ڈی جموں وکشمیر نے پاسپورٹ کے درخواست دہندگان کو موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے ویریفکیشن کے حوالے سے جانکاری فراہم کرنے کی سروس کا سی آی ڈی ہیڈ کواٹر سرینگر میں باضابطہ آغاز کیا جس کی مدد سے امیدواروں کو کافی حد تک راحت ملنے کے ساتھ ساتھ دفاتر میں لوگوں کا رش بھی کم ہو گا‘‘۔