سوپور +ترال// سوپور میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین محاصرہ کے بعد شبانہ جھڑپ ہوئی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ دو جنگجو محصور ہوگئے ہیں۔ادھرترال میں فورسز کے ایک کیمپ پر گرینیڈوں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد شدید فائرنگ ہوئی۔پولیس نے بتایا ہے کہ پازل پورہ سوپور نامی گائوں کا شام کے بعد فوج اور پولیس نے محاصرہ کیا ، کیونکہ اسے اطلاع ملی تھی کہ گائوں میں دو جنگجو چھپے بیٹھے ہیں۔جونہی تلاشی لینے کی کوشش کی گئی تو گائوں میں موجوف جنگجئوں اور فوج کے مابین جھڑپ شروع ہوئی جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جو رات گئے تک جاری تھا۔پولیس کا کہنا ہے محاصرہ تنگ کردیا گیا ہے اور یہاں دو مقامی جنگجو چھپے بیٹھے ہیں۔اس دوران رات کے قریب9بجے ترال بالا میں قائم180بٹالین سی آر پی ایف بٹالین ہیڈ کوارٹر پر جنگجوئوں نے 2رائفل گرینیڈداغے جو زور دار دھماکوں کیساتھ پھٹ گئے جس سے پورا قصبہ لرز اٹھا۔ اس کے فوراًً بعد کیمپ کے اطراف میں شدید فائرنگ ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہی۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ابھی صورتحال واضح نہیں ہے ۔