سرینگر //شہر سرینگر میں 2پولیس تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ایس ایچ او پارمپورہ محمد ایوب راتھر کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرینگر میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے جبکہ انکی جگہ رئیس احمد کو ایس ایچ او پارمپورہ تعینات کردیا گیا ہے۔رئیس احمد تھانہ صدر میں فرائض انجام دے رہے تھے۔کلدیپ کول کو تھانہ صدر باغات کا چارج دیا گیا ہے۔ کلدیپ کول اس سے قبل بھی یہاں ڈیوٹی انجام دے چکے ہیں۔کلدیپ کول ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تعینات تھے۔