سرینگر//پارمپورہ اور شہید گنج پولیس تھانوں میں عوامی دربار منعقد کئے گئے۔ پولیس تھانہ پارمپورہ میں عوامی دربار کی صدارت ایس ڈی پی او ویسٹ فُرقان قاد رنے کی جبکہ ان کے ہمراہ ایس ایچ او پارمپورہ بھی تھے۔ پولیس تھانہ شہید گنج میں ایس ایچ او تنویر خان کی صدارت میں عوامی دربار منعقد ہوا۔ عوامی درباروں مےںعلاقے کے معزز شہرےوں نے شرکت کر کے اپنے علاقوں کے مسائل اُجاگر کئے۔ متعلقہ افسران نے لوگوں کے مسائل دلچسپی سے سُنے اور ےقےن دلاےا کہ پولےس سے وابستہ مسائل کو حل کیا جائیگا جبکہ باقی مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچاےا جائےگا ۔عوامی دربار میں منشےات ،قمار بازی و دےگر جرائم کے بارے مےں بھی بات جےت ہوئی ۔لوگوں نے پولےس کی جانب سے منشےات ودےگر جرائم کے خلاف کئے گئے اقدامات کی سراہنا کی جبکہ پولےس سے منسلک مسائل کو تر جیحی بنےادوں پر حل کئے جائےنگے۔ لوگوں نے پولےس کی جانب سے منشےات،قمار بازی و دےگر جرائم کے خلاف کئے گئے اقدامات کی سراہنا کی۔ پولیس کی جانب سے آگے بھی ایسی پبلک میٹنگوں کا انعقاد جاری رہے گا۔