یو این آئی
نئی دہلی//‘‘سوچھتا پکھواڑا-سوچھتا ہی سیوا۔ 2023 ’’ کے تحت کل یعنی 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی سے قبل مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے موقع پرکل پارلیمنٹ کے احاطے میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ نے اس مہم کی قیادت کی۔ اس پروگرام میں لوک سبھا سکریٹریٹ کے سینئر افسران موجوتھے ۔ادھر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کوٹا میں منعقدہ صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مسٹر برلا نے کہا کہ صفائی سے صحت، تونائی اور خوشحالی آتی ہے ۔ صفائی کو خدا پسند کرتا ہے ۔ مہاتما گاندھی نے بھی صفائی کو انسانیت کی بہترین خدمت قرار دیا تھا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے عزم کا اعادہ کریں کہ وہ اپنے شہر، ریاست اور ملک کو باقاعدگی سے محنت اور عطیہ کرکے صاف ستھرا رکھیں گے ۔اس موقع پر پارلیمنٹ کمپلیکس میں بھی صفائی مہم بھی چلائی گئی۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ نے اس مہم کی قیادت کی۔ اس تقریب میں لوک سبھا سکریٹریٹ کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔گاندھی جینتی کے موقع پر مرکزی وزیر کشن ریڈی نے وزیر اعظم مودی کی اپیل پر سکندرآباد کے نلہ کنٹہ میں سوچھ بھارت پروگرام میں حصہ لیا۔نلہ کنٹہ شنکر مٹھ میں کشن ریڈی اور بی جے پی لیڈران نے گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) عملہ کے ساتھ مل کر سڑکوں کو صفائی کا کام کیا۔اس موقع پر کشن ریڈی نے کہا کہ ہر کسی کو بلا تفریق سوچھ بھارت پروگرام میں حصہ لینا چاہیے ۔ یہ ایک دن کا پروگرام نہیں ہونا چاہئے ۔