عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر+جموں// بھاجپاجموں کشمیرمیں اپنے بل بوتے پر پانچ پارلیمانی نشستوں پرجیت حاصل کرے گی ،جبکہ پارٹی الیکشن کمیشن کے وفد کی آمد پر اسمبلی چنائو کے انعقاد پردبائو ڈالے گی۔ان باتوں کااظہار بھاجپا کے جموں کشمیر یونٹ کے صدررویندررینہ اور پارٹی کے تنظیمی سیکریٹری اشوک کول نے ذرائع ابلاغ سے وادی اورجموں میں بات کرتے ہوئے کیا۔جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی یونٹ کے صدر رویندررینا نے اتوار کو کہاکہ جموں وکشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر بھاجپا اپنے بل بوتے پر جیت حاصل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا لیکن موجودہ مرکزی سرکار نے جو وعدئے کئے تھے انہیں پورا کیا گیا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے دمہال ہانجی پورہ کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اپنے بل بوتے پر حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائے گی۔رویندررینا نے کہاکہ جموں وکشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر بھاجپا کی جیت یقینی ہے کیونکہ اس بار کشمیر کے لوگوں نے بھی بھاجپا کے امیدواروں کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کرنے کا فیصلہ لیاہے۔ان کے مطابق نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور پی ڈی پی نے صرف جھوٹے وعدئے کئے لیکن موجودہ حکومت نے جتنے بھی وعدئے کئے تھے انہیں پوراکیا گیااس سے قبل بھاجپا کے جموں کشمیر یونٹ کے صدررویندرینہ نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس پر’پل ‘ بنانے کے جھوٹے وعدے پرلوگوں کو گمراہ کرنے کاالزام لگایا،جومودی نے لوگوں کو20کروڑروپے کی لاگت سے تحفہ میں دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی رقومات دستیاب ہوتی تھیں لیکن غریبوں کاوہ پیسہ خودغرض عناصر نے لوٹا۔دمحال ہانجی پورہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رویندررینہ نے نورآباد کے لوگوں کاان کے تئیں محبت کااظہار کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔ اس دوران پارٹی کے جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن) اشوک کول نے کہاکہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے دباو ڈالیں گے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاجپا جموں وکشمیر اور لداخ کی چھ نشستوں پر کامیاب ہو گی۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ آنے والے پارلیمانی چناو میں جیت کویقینی بنانے کی خاطر بی جے پی نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں مہم شروع کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی آگے بڑھ رہی ہیں اور پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی جیت یقینی ہے۔ان کے مطابق بھاجپا نے ہر پولنگ اسٹیشن پر 370ووٹ بڑھانے کی خاطربڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔اشوک کول نے کہاکہ حزب اختلاف کے لیڈروں کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے ہم نے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا کیا۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جموں وکشمیر آمد پر اشوک کول نے کہاکہ بی جے پی کے لیڈران وفد کے ساتھ ملاقات کریں گے۔بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقات کے دوران اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے دباوڈالیں گے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اسمبلی چناو کی خاطر پوری طرح سے تیار ہیں۔ ادھر پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری اورجموں کشمیراورلداخ کے انچارج ترون چگھ کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر جموں کشمیر میں آج امن، ہم آہنگی اور ترقی کے جعلی مسیحا بننے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں 5اگست2019کے بعد عوام کو کرفیو اور تاناشاہی حکومتوں سے نجات ملی ہے اور مرکزی زیر انتظام علاقے میں ترقی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں خاموشی ہے اور خوشحالی ہر طرف دیکھی جا رہی ہے۔