سرینگر // پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے چارج شیٹ داخل کرنے کے وقت پر سوال اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا چنائو سے قبل طلباء کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا’’ کوئی حیرانی نہیں ہوئی، ہم 2019کے الیکشن سے مہینوں دور ہیں،ہمیشہ کی طرح کشمیروں کو بھارتی رائے دہند ہ کے سامنے سیاسی مقاصد کیلئے پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کے تحت استعمال کیا جانے لگاہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ چارج شیٹ داخل کرنے کا وقت شبہ سے خالی نہیں، کیونکہ پہلے جب یو پی اے سرکار اقتدار میں تھی تو افضل گورو کو پھانسی دی گئی، جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں۔انکا کہنا تھا’’ میں حیران ہوں، کہ کتنے کشمیری، انکے اہل خانہ سمیت ملک کی قومی جماعتوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے بھاری قیمت چکائیں گے‘‘۔