Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پابندی ہٹے تو الیکشن میں حصہ لیں گے مجلس شوریٰ نے جماعت کے احیا ئے نوکا فیصلہ کیا

Mir Ajaz
Last updated: May 16, 2024 12:31 am
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

  جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے خواہشمند، موقف میں کوئی تبدیلی نہیں :پینل سربراہ

یو این آئی

سرینگر// ایک اہم پیش رفت میں کالعدم جماعت اسلامی تنظیم نے مرکزی حکومت کی طرف سے پابندی ہٹانے کی شرط پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے ۔جماعت کو 2019 کے اوائل میں وزارت داخلہ نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) کے تحت مبینہ طورپر ملی ٹینٹ سرگرمیوں کی حمایت کرنے کی پاداش میں کالعدم جماعت قرار دیا تھا۔ جماعت اسلامی کے ایک سینئر عہدیدار نے واضح کیا کہ حکومت کی طرف سے پابندی ہٹانے کی شرط پر جماعت انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے ۔جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور پینل سربراہ غلام قادر وانی نے کہاکہ ہم جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور جماعت نے کھبی بھی انتخابات بائیکاٹ کی کال نہیں دی۔جماعت کے رہنما وانی، جو 13 مئی کو سرینگر لوک سبھا حلقہ کے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے نظر آئے تھے ، نے کہا کہ جمہوریت میں ہی تمام مسائل کا حل ہے ۔وانی نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلیں اور بغیر کسی خوف کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر پابندی ہٹا دی جاتی ہے تو ہم انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں بلکہ ہم حصہ لیں گے ۔ “ان کے مطابق انتخابی عمل میں شامل ہونے کی خاطر پابندی کی منسوخی جماعت کی بنیادی شرط ہے ۔ وانی نے کہا، “ہم اس سال ستمبر میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں الیکشن لڑنے کی کوشش کریں گے،” ۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت ہمیشہ جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے، اور بھی مسائل ہیں لیکن پابندی کی منسوخی پہلی شرط ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ سماجی و مذہبی اصلاحات منشیات کے استعمال اور بڑھتی ہوئی بد اخلاقی جماعت اسلامی کا انتخابی نعرے ہوں گی۔وانی نے کہا کہ جے آئی کی مجلس شوری کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اور انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اپنا موقف نہیں بدلا کیونکہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں کہ جے آئی کے ارکان نے ماضی میں انتخابات کا بائیکاٹ کیوں کیا، انہوں نے کہا کہ جب کسی نے ووٹ نہیں دیا تو جماعت اسلامی نے اس کی پیروی کی۔ “انہوں نے کہا ’’ایک دبائو اور دھمکی بھی تھی،”۔ اس موقعہ پرسابق امیر جماعت محمدعبداللہ وانی اور غلام محمد بٹ بھی تھے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اردن کا اسرائیل کے خلاف باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار
سپورٹس
آٹھ مرتبہ بھارت کیسری کا خطاب حاصل کرنے والی فری اسٹائل ریسلر دیویا ککران
سپورٹس
کلب ورلڈ کپ جووینٹس کو ہرا کر رئیل میڈرڈ کوارٹر فائنل میں
سپورٹس
’چمپئنز لیگ ٹی-20‘ نئے نام کے ساتھ پھر ہونے والی ہے شروع ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں کا ہوگا آمنا سامنا!
سپورٹس

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گرمیوں کی چھٹیوں میں فی الحال توسیع نہیں ہوگی: سکینہ یتو

July 2, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

5,485 یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ قاضی گنڈ پہنچ گیا

July 2, 2025
بین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

اسرائیل نے غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ

July 2, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?