کنگن//سرینگر لیہ شاہراہ پر کنگن کے مامر اور ٹھیون علاقوں میںضلع انتظامیہ کی طرف سے تعمیرات پر پابندی عائد ہے اورانتظامیہ سے اجازت کے بعد ہی سڑک سے ایک سو میٹر اندرکچھ تعمیرکیا جاسکتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی غریب شاہراہ کے نزدیک اپنے لئے آشیانہ تعمیر کرنا چاہتا ہے تو اسے اجازت نہیں دی جاتی ہے جبکہ سرینگر لیہہ شاہراہ پر مامر اور ٹھیون میں بڑے بڑے شاپنگ کمپلیکس تعمیر کئے جارہے ہیں جنہیں کوئی نہیں روکتا ہے بلکہ سب ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے۔عوامی حلقوں نے بتایا کہ ٹھیون کنگن میں شاپنگ کمپلیکس تعمیر کرنے کے بعد رات کے دوران سڑک کو بھی جے سی بی کے ذریعے نقصان پہنچایا گیا مگر اس کے بعد بھی بیکن یا سب ضلع انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیںکی ۔مقامی لوگوں نے صوبائی کمشنر کشمیر سے اس سلسلے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔