نئی دہلی // مرکزی وزارت داخلہ نے محمد یاسین ملک کی سربراہی والی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کرنے کی نوٹیفکیشن جاری کردی ہے۔اس میں کہا گیا ہے ’’ جے کے ایل ایف ملک دشمن اورتخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے، نیز اسکا قریبی رابطہ ملی ٹینٹ تنظیموں سے ہے، اور یہ ریاست میں انتہا پسندی کی حمایت کرتی ہے‘‘۔نوٹیفکیشن نمبر 1403(E)کے تحت مرکزی سرکار نے لبریشن فرنٹ پر باضابطہ طور پابندی عائد کردی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے’’ مرکزی حکومت سمجھتی ہے کہ مذکورہ تنظیم ملک فشمن کارروائیوں اور دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کیساتھ ساتھ جنگجو جماعتوں کیساتھ رابطے میں ہے‘‘۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تھٹ لبریشن فرنٹ پر 5سال کیلئے پابندی عائد کی جاتی ہے۔