کپوارہ//پائر پورہ گلگام کا بجلی ٹرا نسفارمر دوران شب آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہو گیا ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ یہا ں نصب بجلی ٹرانسفار مرمیں منگل کو دوران شب اچانک آ گ نمو دار ہوئی ۔انہو ں نے آ گ بجھانے کے لئے فائر سروس ٹینڈر کی خدمات حاصل کر کے آ گ پر قابو پالیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ بجلی ٹرا نسفار مر جل جانے کے بعد علاقہ گھپ اندھیرے میں ہے لیکن محکمہ بجلی ٹرا نسفامر کو ٹھیک کرنے کی غرض سے اس کو ورکشاب لے جانے میں لیت و لعل کررہا ہے ۔اس دوران الاچی ذب ،آ ورہ ،میر مقام ،منون ،مقام سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کو 33ہزارکے وی ترسیلی لائن پائر پورہ گلگام سے گزرتی ہے اور وہا ں بجلی ٹرانسفار مر جل جا نے کے نتیجے میں 33ہزار ترسیلی لائن کو بھی نقصان پہنچ گیا ہے۔