سرینگر//جموں و کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے گئے ۔پہلے میچ میں آئی ایف سی فٹبال کلب جبکہ دوسرے میں لون سٹار فٹ بال کلب نے جیت حاصل کی۔ٹی آر سی سرینگر میں کھیلا جا رہا سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ میں پہلا میچ آئی ایف سی فٹبال کلب اور یونایئڈڈ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔آئی ایف سی فٹبال کلب نے یونایئڈڈ کلب کو ایک کے مقابلے میں 4گول سے شکست دی۔آئی ایف سی فٹبال کلب کے عبید،ریئس،عارف اور عادل نے گول کئے جبکہ یونایئڈڈ کلب کے عمر نے اپنی ٹیم کے لئے واحد گول کیا۔دوسرا میچ اقبال فٹبال کلب اور لون سٹار فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم گول کرنے میں کسی کو بھی کامیابی نہیں ملی۔لون سٹار فٹبال کلب کے اسرار رہبر نے پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلا ئی۔لون سٹار کلب کے عاقب نے مسلسل دو گول کرکے ٹیم کو تین صفر سے جیت دلائی۔میچ کے دوران فٹبال ایسوسی ایشن نے میدان کے چاروں طرف جھیلوں کو بچاو،منشیات کی روک تھام اور پالی تھین سے صاف و پاک ماحول کے بینر آویزاں رکھے تھے ۔