سرینگر //جموں و کشمیر میں جمعہ کو مزید 53ہزار 712 افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے ہیں اور اسطرح ٹیکہ لگانے والوں کی 61لاکھ 43ہزار 513 ہوگئی ہے جبکہ ٹیکہ لگانے والوں کی مجموعی شرح 99.44فیصد ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے12اضلاع میں 45سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں آنے والے افراد کی ٹیکہ کاری 100 فیصد مکمل ہوچکی ہے جن میں اننت ناگ، کولگام ، شوپیان، پلوامہ، بڈگام، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، جموں، راجوری، پونچھ، رام بن اور شانبہ شامل ہیں تاہم ان اضلاع میں ابھی بھی 18سال سے 45سال کی عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے۔ جموں و کشمیر میں 24گھنٹوں کے دوران ٹیکلہ لگانے والے 53ہزار 712افراد میں اننت ناگ میں 3810،کولگام میں 1164،شوپیان میں1720،پلوامہ میں 720،سرینگر میں3161افراد کو ویکسین دیا گیا اور ویہاں ویکسین لگانے والوں کی شرح 94.26،بڈگام میں 2139،بارہمولہ میں 3088،کپوارہ میں 6502 اور یہاں ویکسین لگانے والوں کی شرح 87.73فیصد ،بانڈی پورہ میں 3542،گاندربل میں 1654،جموں میں12397،ادھمپور میں1093،راجوری میں 2095، کٹھوعہ میں 2998 اور یہاں شرح 96.11فیصد،پونچھ میں 458،رام بن میں 1452،ڈوڈہ میں 1512اور یہاں شرح 93.64فیصد،کشتواڑ میں 802 اور یہاں شرح 97.89فیصد،ریاسی میں 1536 اور یہاں ٹیکہ کاری کی شرح 91.82فیصد اور سانبہ میں 3989افراد شامل ہیں۔کورونا مخالف ٹیکہ لگانے والوں کی مجموعی تعداد 61لاکھ 43 ہزار 513 ہوگئی ہے جن میں 1لاکھ 71ہزار659ہیلتھ کیئر ورکر، 5لاکھ 18ہزار914فرنٹ لائن ورکر اور 18سال سے زیادہ عمر کے 54لاکھ 52ہزار940افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔
اموات کا سلسلہ تھم گیا،118متاثر، کوئی فوت نہیں
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر کے دونوں صوبے میں سنیچر کو کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ دوبارہ تھم گیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 3دنوں کے بعد کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4378 بنی ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 58ہزار 463ٹیسٹ کئے گئے جن میں9سفر کرنے والوں سمیت مزید 118افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار 462ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 118 افراد میں 40جموں جبکہ 78کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 78افراد میں سرینگر میں 19 ،بارہمولہ میں 15،بڈگام میں 9، پلوامہ میں 14،کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 1،بانڈی پورہ میں 1، گاندربل میں 10، کولگام میں 4اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 99ہزار 705ہوگئی ہے۔ سنیچر کو وادی میں 7ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2236بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے جموں گھنٹوں کے دوران مثبت قرار دئے گئے 40افراد میں 9بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 31افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ اور سانبہ میں کوئی بھی شخص وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے جبکہ جموں کے دیگر 8اضلاع میں جموں میں10،ادھمپور میں 5،راجوری میں 2، ڈوڈہ میں 10،کشتواڑ میں 2، پونچھ میں 2،رام بن میں 1،اور ریاسی میں 8متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 21ہزار 757ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں تین دنوں کے بعد ایک مرتبہ پھر سے اموات کا سلسلہ تھام گیا ہے۔ جموں صوبے میں سنیچر کو کسی کی موت وائرس سے نہیں ہوئی اور اسلئے متوفین کی تعداد 2142ہوگئی ہے۔
ملکی سطح پر یومیہ معاملات میں معمولی کمی
41,649متاثر،593فوت
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے یومیہ سامنے آنے والے معاملات میں معمولی کمی آئی ہے ۔دریں اثناء جمعہ کو 52 لاکھ 99 ہزار 36 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔ اب تک ملک میں 46 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار 479 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41649 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 993 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 37 ہزار 291 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 30781263 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 3765 کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 8 ہزار 290 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 593 مریضوں کی موت کی وجہ سے ، اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 23 ہزار 810 ہو گئی ہے ۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 1.29 فیصد، ری کوری کی شرح 97.37 فیصد اور اموات شرح 1.34 فیصد ہے ۔