سُمت بھارگو
راجوری//قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ایک ٹیم نے راجوری کے ڈانگری گائوں میں اُس جگہ کا معائنہ کیا جہاں گزشتہ روزحملہ آوروں نے فائرنگ اور باردی سرنگ کادھماکہ کیاتھا۔سینئرحکام کی قیادت میں منگل کو ٹیم نے ان گھروں کادورہ کیا،جہاں حملہ آورداخل ہوئے تھے،اورچار شہریوں کوگولی مار کرہلاک اوردیگرچھ کوزخمی کیاتھا۔ٹیم نے باردی سرنگ کے دھماکے کی جگہ کابھی معائنہ کیا جس میں دوکمسن بچے لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ نودیگرزخمی ہوگئے تھے۔تیکنیکی ٹیم نے موقعہ واردات سے کچھ نمونے بھی حاصل کئے اورانہیں اپنے ساتھ لے گئے۔