عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی ملی ٹینسی فنڈنگ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے کہا، “ضمانت کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔”انجینئر 2019 سے تہاڑ جیل میں بند ہے ۔ اسے 2017 کے ملی ٹینسی کی فنڈنگ کیس میں غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام) ایکٹ کے تحت نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے)نے گرفتار کیا ہے۔ٹرائل کورٹ نے 10 ستمبر کو انجینئرکو عبوری ضمانت دی تھی، ، تاکہ وہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے مہم چلا سکیں۔دہلی ہائی کورٹ 25 مارچ کو پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں شرکت کی ان کی درخواست پر غور کرے گی۔رشید نے ٹرائل کورٹ کے 10 مارچ کے حکم کو چیلنج کیا ہے، جس میں اسے 4 اپریل تک لوک سبھا کی کارروائی میں شرکت کے لیے حراستی پیرول یا عبوری ضمانت دینے سے انکار کیا گیا ہے۔