مشتاق الاسلام
پلوامہ//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور ڈی ڈی سی چیئرمین پلوامہ باری اندرابی نے منگل کوایل جی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ٹھیکیداروں کی زیر التواء بلوں کی ادائیگی کیلئے کرنے کیلئے کارروائی کریں۔ ایک بیان میںاندرابی نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ انتظامیہ نے ٹھیکیداراروں کے واجب الادا رقومات ملتوی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال نازک ہے کیونکہ ٹھیکیداروں کو مارچ کا مہینہ گزرنے کے باوجود متعلقہ محکموں کی جانب سے ادائیگیوں کا انتظار کرنے کو کہا جاتا ہے۔ باری نے ٹھیکیداروں کے حق میں زیر التواء بلوں کو واگزرا کرنے میں تاخیر کو’غیر معقول اور غیر منصفانہ‘ قرار دیا۔