اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں ٹاٹا سومو و ایک نجی گاڑی کے دوران لگی ٹکر میں 12افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شام ڈوڈہ ضلع کی ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر بھنگرو کے نزدیک ٹاٹا سومو زیر نمبری JK06-7507مخالف سمت سے آرہی ایک نجی ہونڈا گاڑی کے ساتھ ٹکرانے کے بعد سواریوں سے بھری سومو گاڑی سڑک سے نیچے تقریباً دو سو فٹ جاگری جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد 10افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا ہے۔ان کی شناخت سونیکا دیوی (25)زوجہ شیتل کمار ساکنہ بھڑگی، سریشہ دیوی (28)زوجہ سنجیت کمار ساکنہ کالجگاسر و وجے کمار (30)ولد چرنجیت سنگھ ساکنہ کالجگاسر، سویتہ دیوی (25)زوجہ پشپندر سنگھ ساکنہ دھریوڑی، محمد عرفان (25)ولد نیک محمد ساکنہ دھریوڑی، ریحان شفقت (18)ولد شفقت حسین ساکنہ بھڑگی، شکیل احمد (18)ولد نذیر احمد ساکنہ سنوارہ و اکھل (22)ولد یوگ راج ساکنہ گواڑی، محمد اقبال (30)ولس علی بخش ساکنہ ڈھڈکائی، محمد عمران (36)ولد محمد رمضان ساکنہ سمائی کے طور پر ہوئی ہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک دو افراد کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔