ڈوڈہ //سماج سے منشیات کی بدعت کے خاتمہ اور منشیات کی بدعت کے مدعے پر لوگوں میں خصوصاً نوجوان طبقہ کی توجہ اس جانب مبذول کرنے کے لئے منگل کے روز ڈوڈہ پولیس کی جانب سے ضلع کے ٹھاٹھری علاقہ میںمنشیات کے خلاف ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام میں ٹھاٹھری قصبہ و اسکے ملحقہ علاقوں کے تقریباً ایک سو نوجوانوں نے شرکت کی ۔ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ، ایس ڈی ایم ٹھاٹھری محمد انور بانڈے،بی ایم او ٹھاٹھری ڈاکٹر ست لعل منہاس، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ٹھاٹھری انسپکٹر سنیل شرما ، ڈرگس کونسلر بلجیت سنگھ، اور علاقہ کے معز ز شہری بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پروگرام کے دوران ڈرگ کونسلر ،تحصیلدار اور ایس ڈی ایم ٹھاٹھری اور ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ نے سماج اور انسانی صحت پر منشیات کے مُضر اثرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لوگوں کومنشیات کی بدعت پر قابو پانے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور پولیس کے ہاتھ مظبوط کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی بدعت بھی ایک بیماری ے اور اسکا علاج بھی دیگر بیماریوں کی طرح ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ سراکر اپنا رول ادا کرتی ہے لیکن جب تک والدین، اساتذہ، سماجی تنظیموں ،این جی اوز ،مذہبی تنظیموں اور سماج کا تعاون حاصل نہیں ہوگا تو تب تک اس کو پوری طرح سے اُکھاڑ پھینکا نہیں جاسکتا ہے۔پروگرام کے دوران بروچر بھی تقسیم کیا گیا جس میں منشیات کی بدعت کے خلاف جانکاری اور تصاویر شامل تھیں۔روگرام کے اختتام پر شرکا نے ڈوڈہ پولیس کی جانب سے یہ پروگرام منعقد کرنے پر پولیس کا اظہار تشکُر کیا ۔بعد ازاں ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ نے علاقہ کے مختلف سکولوں کے طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور 40ذہین اور ضرورتمند طلاب میںمعیاری جنرل نالئیج کتابیں تقسیم کیں۔ڈوڈہ پولیس نے یہ پروگرام ڈی آئی جی ڈوڈہ ۔کشتواڑ ۔رام بن رینئج بسنت ر تھ(آئی پی ایس) کی پہل پر منعقد کیا ۔