راجا ارشاد احمد
گاندربل//جہاں عالمی سطح پر اس وقت ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا خمار سر چڑھ کر بول رہا ہے وہی گاندربل کے شالہ بگ میں واقع کھیل میدان میں ٹی 20 بلاسٹ شالہ بگ 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ بھی اپنے اختتام کی جانب چل رہا ہے. جمعرات کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں کاکا الیون سمبل نے ایکو ویئرئر گاندربل کو 16 رنوں سے شکست دے دی.ایکو ویئرئر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے کاکا الیون سمبل کو بلے بازی کی دعوت دے دی.کاکا الیون سمبل نے مقررہ 20 اوروں میں 9 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 173 رن بنائے.کاکا الیون سمبل کے بلے باز زبیر وانی نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 54 رن بناکر اپنی ٹیم کو مظبوط مقام پر کھڑا کیا. مقررہ ہدف کے تعاقب میں ایکو ویئرئر گاندربل کے بلے باز عاقب نے میدان کے چاروں طرف کھیلتے ہوئے 27 گیندوں پر 6چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 71 رن بناکر ٹیم کو فتح دلانے کی بھرپور کوشش کی تاہم پوری ٹیم 19.3 اوورں میں 156 رن ہی بناسکی. اسطرح کاکا الیون سمبل نے میچ میں 16 رنوں سے جیت درج کی. زبیر وانی کو بہترین بلے بازی کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔