گاندربل//کنگن سے ملحقہ علاقہ ٹنگہ چھتر میں زیر تعمیر پل کوعوام نے مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ٹنگہ چھتر کنگن میں کئی سالوں سے پل زیر تعمیرہے جس کی وجہ سے نالہ سندھ پر بنے ہوئے عارضی پل سے گرکر کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ برفباری سے عارضی پل سے عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بدھ کو اس عارضی پل سے ایک خاتون پھسل کر نالہ سندھ میں گرگئی تاہم پانی کی سطح کم ہونے سے وہ زیادہ زخمی نہیں ہوئیں۔اس بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش شنگلا نے کہا کہ جموں و کشمیر پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن کو یہ پل جلد از جلد پل تعمیر کرنے کی ہدایت دی گئی ۔