کپوارہ/ اشرف چراغ /بھاری برف باری کے بعد چوکی بل کرناہ سڑک بند ہونے کے نتیجے میں ایک اہم ریسکیو آپریشن میں17 افراد کو ٹنگڈار سے کپواڑہ تک ایئر لفٹ کیا گیاجن میں چار مریض تھے جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت تھی، ان کے ساتھ پانچ تیما دار اور8 مسافر بھی شامل ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے اس کام کو سراہا جس نے ہنگامی حالات کے دوران تیز رفتار اور مربوط کوششوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔کرناہ، جو اپنے دور دراز اور برفباری والے علاقوں کے لیے جانا جاتا ہے، کو گزشتہ پانچ دنوں کے دوران بھاری برف باری کی وجہ سے اہم چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں نستہ ژھن گلی کو گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ سادھنا ٹاپ پر برفانی تودے کی وارننگ نے برف صاف کرنے کی کوششوں کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔چوکی بل کرناہ سڑک گزشتہ 5 روز سے بند پڑی ہے ۔