ٹنگمرگ//تحصیل کارہامہ میں بعد دوپہر اچانک موسم خراب ہونے کے بعد تیز بارشوں کے ساتھ شدید ژالہ بھاری ہوئی۔جس سے ناشپاتی اخروٹ اوردیگر میوہ جات کے ساتھ ساتھ سبزیوںکو نقصان پہنچا ہے۔ ہاری پورہ،چک فرشتہ ریشی ،کوکر دجی، ماچھی کھڈ، خارپورہ کارہامہ، چھاندل وانی گام اور دارہامہ نامی دیہات زیادہ متاثر ہوئے۔ ایک مقامی شخص عادل احمد ڈار نے بتایا کہ شدید ژالہ بھاری سیبھاری نقصان ہوا۔