مشتاق الحسن
ٹنگمرگ //ٹنگمرگ میں جمعہ کو دن کے ڈیڑھ بجے اچانک قہر انگیز ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا اوریہ سلسلہ دس منٹ تک جاری رہا۔ژالہ باری کا سلسلہ تھم جانے کے ساتھ باغ مالکان جوں ہی میوہ باغات میں پہنچ گئے تو وہاں کا منظر دیکھ کر وہ ہاتھ ملتے رہ گئے۔ ادھر سیاحتی مقام گلمرگ اوربابا ریشی میں بھی ژالہ باری کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔دریں اثناء اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر،سابق ممبر اسمبلی محمد عباس وانی اورنیشنل کانفرنس کے فاروق احمد شاہ نے متاثرہ باغات مالکان کو معاوضہ فراہم کرنے کیلئے ایل جی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے فیلڈ عملے کو متحرک کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔