ٹنگمرگ //ٹنگمرگ کے تریرن تا چک جو 11 ہزار کے وی ترسیلی لاین میوہ باغات اور دھان کے کھیتوں سے گزرتی ہے،وہ مالکانِ باغات اور زمینداروں کیلئے پریشانی کا باعث بن چکی ہے کیونکہ اس ترسیلی لائن کیلئے جو کھمبے زیر استعمال ہیں، وہ بوسیدہ ہوچکے ہیںاور ترسیلی لائن اتنی ڈھیلی ہوچکی ہے کہ کسان باغوں یا کھیتوں میںجانے سے ڈرتے ہیں۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ترسیلی لائن کی فوری طور مرمت کی جائے تاکہ جان و مال محفوظ رہ سکے ۔اس بارے میں اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر اشفاق احمد نے بتایا کہ وہ فیلڈ عملے سے رپورٹ طلب کر کے ترسیلی لاین کی فوری مرمت کرانے کے اقدامات کریں گے۔(مشتاق الحسن)