مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//ٹنگمرگ کے قاضی پورہ میں پونچھ کے ایک خانہ بدوش بکروال کی چھ بکریاں بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئیں ۔ پونچھ کے رہنے والے خانہ بدوش بکروال فاروق احمد کی 6 بکریاں اس وقت بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئیں جب مذکورہ بکروال شام کے وقت بکریوں کا ریوڈ ٹین کے شیڈ میں جمع کررہا تھا کہ اس دوران ٹین شیڈ میں بجلی کا کرنٹ اچانک لگ گیا جس کے نتیجے میں چھ بکریاں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ دیگر بکریوں کو فوری طور ٹین شیڈ سے دور لیکر بچایا گیا ۔مذکورہ بکروال کے مطابق چھ بکریوں کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپئے سے زیادہ تھی ۔