مشتاق الحسن
ٹنگمرگ //ٹنگمرگ میں تیز ہواہیں چلنے سے میونسپل کمیٹی کا تعمیر کیاگیا سیلفی پوائنٹ زمین بوس ہوگیا ۔عوامی حلقوں نے سیلفی پوائنٹ کی تعمیر میں مبینہ طور غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔جی 20 چوٹی اجلاس کے دوران ٹنگمرگ میں سرینگر گلمرگ شاہراہ پر میونسپل کمیٹی نے اپنے دفتر کے متصل ایک سلفی پوینٹ ( جس کے دیوار پر ان ممالک کے جھنڈے نصب کئے گئے تھے جو کہ گزشتہ سال جی 20 اجلاس کے مہمان تھے) کی تعمیر پر قریب دولاکھ روپے خرچ کئے تھے۔ جمعہ کوتیز ہوائیں چلنے سے مکمل طور زمین بوس ہوگیا ۔یہ سلفی پوینٹ سفیدے کے درخت کی لکڑی کے سہارے کھڑا کیاگیا تھاجو ایک سال کے اندر ہی خستہ ہوکر تیز ہواکے جھونکے سے زمین پر گر آیا۔