ڈوڈہ//محمد اشرف کی سربراہی میںپنچایت ٹنٹا میںایک گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا جس میں پنچایت کے کافی تعداد میںلوگوں نے شرکت کی ۔اس دوران جاب کارڈ ویری فکیشن ،سال 2017-18 کے لئے منصوبہ کو حتمی صور ت دینے ، آدھار کارڈ وں کی تکمیل اورکاموں کے مطالبات جسے مسائل محکمہ دیہی کے اہلکاروں کے ساتھ زیر بحث لائے گئے۔ اس کے علاوہ پنچایت عوام کو درپیش مسائل پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی ۔محکمہ دیہی ترقی کے افسروں کے ساتھ بات چیت کے دوران اس متعدد مسائل موقعہ پر ہی حل کئے گئے ۔ علاقہ کے لوگوں نے گرام سبھا کے کام کاج کو سراہا ۔ اس موقعہ پر محمد اشرف ،نور محمد سیکرٹری پنچایت ،طارق حسین کے علاوہ سابق سرپنچ سابقہ پنچ، بھی موجود تھے۔