مہور//پولیس ذرئع کے مطابق چسانہ میں آج ٹریکٹر سے گر کر 12سالہ لڑکی کی موت واقع ہوئی۔ایس ڈی پی او مہور مجیب رحمان بٹ نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا کہ ٹریکٹر زیر نمبر JK20A.1997چسانہ سے طولی کی جانب جارہا تھا جب یہ ٹریکٹر زیرو موڑ چسانہ کے پاس پہنچا تو لڑکی اچانک ٹریکٹر سے گر کر اس کے نیچے آگئی اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔متوفی کی شناخت پریہ ٹھاکر دختر انگریز سنگھ عمر 12سال ساکنہ طولی کے طور پر ہوئی۔ٹریکٹر ڈرائیور کی شناخت کرنیل سنگھ والد پنجاب سنگھ ساکن طولی کے طور سے ہوئی ہے۔پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔