عازم جان
بانڈی پورہ// بانڈی پورہ ضلع کے وٹہ پورہ علاقے میں جمعرات کی دوپہر ایک ٹریکٹر الٹ جانے کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا۔مذکورہ نوجوان کی موت سے وٹہ پورہ قاضی پورہ کے وسیع علاقہ میں غم و اندوہ کی لہر چھاگئی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ عاشق حسین لون (22) ولد محمد سبحان لون ساکن بونہ وٹہ پورہ ٹریکٹر پر کہیں جارہا تھا کہ وہ بونہ وٹہ پورہ کے مقام پر الٹ گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ اگرچہ اسے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے قانونی لوازمات کو مکمل کرنے کے بعد میت تجہیز وتکفین کیلئے ورثا کے حوالے کردیا۔