عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // لالچوک کی تاجر برادری نے انتخابات عمل میں لانے تک ٹریڈرس ایسوسی ایشن لالچوک کورٹ روڈ کی ایک قائمقام باڈی کو تشکیل دیا ہے ۔موصولہ بیان کے مطابق ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد یوسف خان گذشتہ سال تکاپنے فرائض انجام دیتے رہے لیکن کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے موصوف کو اگست میں ہی اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونا پڑا تب سے آج تک علاقہ کے تاجروں کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے کوئی بھی باڈی وجود میں نہیں آئی تھی۔بیان کے مطابق اس صورتحال کی وجہ سے علاقہ کی تاجر برادری کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے انتخابات منعقد کرنے تک ایک قائمقام باڈی کو تشکیل دیا جو اپنے تمام مسائل اعلیٰ حکام و دیگر محکمہ جات کے سامنے رکھنے کی کوشش کریں گے ۔قائم مقام باڈی کے ذمہ داروں میں محمد لطیف لون ( قائمقام صدر )،اطہر یامین نروری ( قائمقام جنرل سیکریٹری )،امتیاز احمد خان ( قائمقام جنرل سیکریٹری )،شیخ نیازی ( قائم مقام خزانچی)،مختار احمد بٹ ( قائمقام پبلسٹی سیکریٹری)اورمحمدلطیف بٹ ( قائمقام آرگنائزر ) شامل ہیں ۔عبوری کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر سے یہ امید کی ہے کہ وہ جلد از جلد انتخابات کا انعقاد کر کے کورٹ روڈ لالچوک کے تمام تاجروں کو راحت پہنچائیں گے۔