سرینگر//سرمائی تعطیلات ختم ہونے کے ساتھ ہی سٹی ٹریفک پولیس نے سکول گاڑیوںکیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ڈرائیوروں اور والدین سے تعاون طلب کیا ہے اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ایڈوائزری میں کہا گہا ہے کہ سرمائی تعطیلات کے اب جہاں سکول دوربارہ کھل رہے ہیں ،لہذا سکولی بچوں کو لے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو چاہئے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں ۔ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ بچوں کو سوار نہ کریں اور اپنی گاڑیوں میں لگے ایندھن کے کٹ کو گیس کٹ میں تبدیل نہ کریں ۔ڈرائیوروں کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں کو مخصوص پارکنگ جگہوں پر ہی رکھا کریں ۔ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ بچوں کو سکول لے جانے والی گاڑی کے ڈرائیور لائسن یافتہ ،گاڑی میں سیٹوں پر بیٹھنے کی گنجائش،گارٰ چلانے کا 5سالہ تجربہ ،گاڑی میں فسٹ ایڈ بکس ،آگ بجھانے والا آلہ ،سکول بیگ رکھنے کیلئے جگہ ،گاڑی کا رنگ پیلاہونا ضروری ہے ۔ایس ایس پی ٹریفک کے بیان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے سے بچوں کی حفاظت یقینی بن جائے گی۔سٹی ٹریفک پولیس نے ان والدین سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے جن کے بچے سکول گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں ۔ایس ایس پی ٹریفک طاہر سلیم خان نے کہا کہ والدین کو بچوںکے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعائون کرنا چاہیے۔