سرینگر//جہانگیر چوک ۔رامباغ فلائی اور پر جاری تعمیراتی کام کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے نیوہ ،چادڈوہ ،چرار شریف ،رنگریٹ ،خانصاحب اور دوسرے علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کیلئے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو جہانگیر چوک نہ لائیں ۔سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر چوک۔رامباغ فلائی اور پر جاری تعمیراتی کام کے سلسلے میں جہانگیر چوک کے نزدیک متعلقہ تعمیراتی ایجنسی نے کام شروع کیا ہے جس کی وجہ سے وہاںٹریفک کیلئے جگہ کافی تنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے سولنہ سے جہانگر چوک آنے والی گاڑیوں کو اس جگہ کو ٹریفک کیلئے بند کرنا گزیز بن گیا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ نیوہ ،چاڈورہ ،رنگریٹ ،کرالہ پورہ ،چرار شریف ،خانصاحب اور دیگر علاقوں سے آنے والی سومو ،تویرا گاڑیوں جوکہ ہفت چنار ٹیکسی سٹینڈسے منسلک ہیں ،وہ صرف ہفت چنار سٹینڈ کو ہی استعمال کریں اور کسی بھی صورت میں ہفت چنار سے جہانگیر چوک نہ آئیں ۔بیان کے مطابق کسی بھی گاڑی کو جہانگیر چوک سے چلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ٹریفک پولیس نے ٹرانسپوٹروں اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 262کروڑ روپے کی لاگت والے جہانگیر چوک۔رام باغ فلائی اوور کی تعمیرسے شہر میں ٹریفک کا دبائو کم ہوگا۔