اوڑی //اوڑی میں جمعرات کو بعد دوپہر ٹریفک پولیس کی ایک ٹیم ڈی ایس پی بارہمولہ و کپوارہ راشد یونس کی سربراہی میں اچانک نمودار ہوئی اور اوڑی میں الگ الگ جگہوں پر ناکے لگا کر اورلوڈنگ اورضروری دستاویزات کے نتیجے میں 32 ڈرائیوروں کے خلاف چالان کیا جن میں20 گاڑیاں ایسی تھیں جنہیں کوٹ چالان کیا گیا اور دیگر 12 سے موقعہ پر ہی جرمانہ وصول کیا گیا ۔ڈی ایس پی ٹریفک راشد یونس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اوڑی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔