عظمیٰ نیوز سروس
جموں//موٹر وہیکل ایکٹ اور سنٹرل موٹر وہیکل رولز کے تحت اوور لوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف نفاذ کی مہم کو تیز کرتے ہوئے موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے پنکج بھگوترا، آر ٹی او، جموں کی رہنمائی میں جموں سری نگر شاہراہ پر ناکے لگا کر خصوصی نفاذ مہم شروع کی۔ انفورسمنٹ ڈرائیو کے دوران تقریباً 130 گاڑیوں بشمول بسیں، ٹپر اور اسکول بسوں نے روٹ پرمٹ کی خلاف ورزیوں، اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، سیٹ بیلٹ کے بغیر، ایس ایل ڈی کے بغیر 48 گاڑیوں کا ای-چالان کیا۔مہم کے دوران تمام اوور لوڈڈ مسافر گاڑیوں میں سے مسافروں کوموقع پر ہی اتار دیا گیا اور اضافی مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا۔ ڈرائیوروں اور مسافروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے اثرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اور ہدایت جاری کی گئیں کہ وہ کسی بھی ایسی خلاف ورزی کا حصہ نہ بنیں جس سے قیمتی جانیں ضائع ہوں۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ محکمہ عادی مجرموں کو نہیں بخشے گا اور اگر دائمی خلاف ورزی کرنے والے اپنے اقدامات کو درست نہیں کرتے ہیں تو محکمہ کی طرف سے ان کے خلاف آ ر سی اور ڈی ایل کی معطلی جیسی سخت کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کارروائی کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں پر 1.48200 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔