راجوری //ڈپٹی کمشنر راجوری کی ہدایات کے تحت موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کر کے ضلع میں 25 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجوری نے اسسٹنٹ کمشنر ، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر اور پولیس افسران پر مشتمل ٹیم کو روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اجازت ناموں کی خلاف ورزی میں ملوث گاڑیوں کو ضبط کرنے کیلئے تعینات کیا ۔ کاروائی کے دوران 21 تھری ویہلر، 2 ٹریکٹر اور ایک زمین کی کھدائی کے کام میں آنے والی گاڑی کو ضبط کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں سے 25500 روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔ اے آر ٹی او راجوری نے اسی دوران عبداللہ برج مرکزی بس سٹینڈ گجر منڈی کھیورہ گراؤنڈ ، کھیورہ کانوائی چوک ، ٹی سی پی چوک ، سلانی اور جواہر نگر میں ناکے قایم کئے ۔ اس دوران بتایا گیا کہ یہ کاروائی ٹریفک کے بلا خلل نقل و حمل کو یقینی بنانے کیلئے جاری رہے گی ۔