سرینگر //ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکبین کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے 7دنوں میں 116منی بسوں کے مالکان کا جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ 8گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک طاہر سلیم خان کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں میںاوور لوڈنگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 116گاڑیوں کے مالکان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 7دنوں کے اندر 8گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر سرینگر کے اندر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 86موٹر بائک و سکوٹی اور 263دیگر گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس سرینگر میں ٹریفک شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے وعدہ بند ہے اور اسلئے ہیپ لائن قائم کی گئی ہیں اور مسافر کسی بھی شکایت کے سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک سرینگر کے ٹیلی فون نمبر 0194-2455179, پر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ مسافر ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم سرینگر کے ٹیلی فون نمبر (Tel) 0194-2450022, 2485396 پر شکایت درج کراسکتے ہیں ۔ گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر 8491852218,پر ٹریفک پولیس کو پیغام دے سکتے ہیں جبکہ ٹول فری نمبر 18001807091 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ Facebook page:@trafficpolicecitysrinagar ۔