عاصف بٹ
کشتواڑ//اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشتواڑ تسلیم وانی نے موٹر وہیکل ایکٹ 1988کی سیکشن 86(1) کے تحت 3 ماہ کی مدت کے لیے نو گاڑیوں کے پرمٹ معطل کر دیے ہیں جبکہ موٹر وہیکل ایکٹ کے سیکشن 19(1) (d) اور (f) کے تحت 10 ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیے ہیں۔ جبکہ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت خلاف ورزیاں خاص طور پر ٹریفک کے عادی مجرم ہونے اور ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیاں میں شامل ہے۔تیس گاڑیوں کے پرمٹ کو3ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے اور اس طرح معطلی کی مدت کے دوران چلنے سے روک دیا گیا ہے۔ اے آر ٹی او کشتواڑ نے کہا کہ یہ ڈرائیور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں جو کہ ناقابل قبول ہے اور مسافروں کی حفاظت کے لیے مسلسل خطرہ ہے۔ لہٰذا یہ آپریشن ان کے ساتھ ساتھ ایسے تمام خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ہے جو موٹر وہیکل ایکٹ میں بیان کردہ قواعد و ضوابط پر عمل درامد نہیں کرتے ہیں ۔