مینڈھر// مینڈھر میں ایک ٹرک کنڈیکٹر بجلی کی تار کے ساتھ لگ کر بُری طرح زخمی ہو گیا جس کو ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیا گیاہے ۔ ڈاک بنگلہ مینڈھر کے پاس ایک ٹرک زیر نمبر JK 02BK 6783 کھڑا تھا جس کی چھت پر چڑھ کر کنڈیکٹر کوئی کام کرنے لگاجس دوران وہ اچانک بجلی تار کے ساتھ لگ کر بری طرح سے جھلس گیا۔کنڈیکٹر کی شناحت ایاز احمد ولد سرفراز احمد ساکنہ بھیراہ عمر 21 سال کے طور پر ہوئی ہے ۔اسے فوری طور مقامی افراد نے سب ضلع ہسپتال مینڈھر پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسے مزید علاج و معالجہ کیلئے ضلع ہسپتال راجوری منتقل کردیا۔ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کی حالت تشویشناک ہے ۔اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔