عاصف بٹ
کشتواڑ//اتوار کی صبح کشتواڑ ضلع میں زیرتعمیر پاور پروجیکٹ میں ٹرک کو آگ لگنے کے سبب دو افراد شدید زخمی ہوئے جنھیں علاج کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پکل ڈول پروجیکٹ کے ساتھ منسلک ٹریک کو سائٹ کے قریب اچانک آگ لگ گئی جسکی وجہ سے 2افراد شدید زخمی ہوئے۔ ٹرک زیرنمبر JK02AC-0295میں اچانک آگ لگی جس میں موجود دو افراد جھلس گئے جنہیںفوری طور کمپنی کے ملازمین نے نزدیکی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جہاں سے دونوںکو مزید علاج و معالجے کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے ۔دونوں افراد کی شناخت گاڑی کے ڈارئیور محمد اشفاق و اسکے ساتھی مینو کے طور ہوئی ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتحقیقات شروع کی ہے۔